ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاسن میں بھیانک سڑک حادثہ - ایک بچی سمیت 6 افراد ہلاک

ہاسن میں بھیانک سڑک حادثہ - ایک بچی سمیت 6 افراد ہلاک

Sun, 26 May 2024 12:57:46    S.O. News Service

ہاسن ،26 / مئی (ایس او نیوز) ہاسن کے مضافات ایچنہلّی کے قریب آج علی الصبح پیش آئے بھیانک سڑک حادثے میں کار میں سوار ایک بچی سمیت 6 افراد موت کا شکار ہوگئے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ ہاسن ٹریفک پولیس کے حدود ہوئے اس حادثے میں ایک کار کے ڈرائیور نے نیند کے غلبے کی وجہ سے اپنی کار ٹرک سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار کو بری طرح نقصان پہنچا اور اس میں موجود تین خواتین ، دو مرد اور ایک بچی کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ 
    
حادثے کی اطلاع ملنے پر ضلع پولیس ایس پی محمد سوجیتا نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔


Share: